عائزہ خان کا بولڈفوٹو شوٹ مداح بھڑک اٹھے

کراچی (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ عائزہ خان نئےبولڈ فوٹو شوٹ کے باعث تنقیدکانشانہ بن گئیں۔
’’میرے پاس تم ہو‘‘جیسے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی عائزہ خان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں ۔
عائزہ خان نے عیدالفطر کے موقع پر ایک نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ سفید سلکی سلیو لیس لباس میں نظر آئیں، انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ عید کے دن کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث اسے بروقت شیئر نہ کر سکی۔
عائزہ خان کے اس انداز کو ان کے مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیااور کئی صارفین نے یاد دلایا کہ عائزہ خان ماضی میں خود کہہ چکی ہیں کہ وہ سلیولیس لباس نہیں پہنتیں اور ایک سادہ و باوقار انداز کو ترجیح دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بعض مداحوں کاکہناہےکہ آپ پہلے خود کہتی تھیں کہ سادہ لباس پہنتی ہیں، اب اچانک یہ تبدیلی کیوں؟ شاید زیادہ شہرت کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے،براہِ کرم اپنے پرانے سٹائل پر واپس آئیں۔
کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عائزہ خان کو ان کے سادہ اور معصوم انداز میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں، بعض نے اسے صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے،تاہم کچھ صارفین نے ان کی اس نئی لک کو بھی سراہا ہے۔



