فضا علی کی شوہر کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی کی شوہر کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پر فضا علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوہر کے ساتھ مشہور گانا ’اک پیار کا نغمہ‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن مین لکھا کہ ’ماشا اللہ، دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے عید کے پہلے دن انسٹاگرام پر شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔
انہوں نے اعجاز خان نامی شخص سے ایک سادہ اور مختصر سی تقریب میں شادی کی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔



