بھارت: مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم، 14 افراد ہلاک، 25 زخمی

آندھرا پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسافر بس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم کے باعث 14 افراد ہلاک، جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث متعدد مسافر زندہ جل گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button