انٹونی بلنکن نے ٹرمپ کا ایران میں رجیم چینج کا دعویٰ مسترد کر دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران میں رجیم چینج کئے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ ایران میں موجودہ حکومت کب تک قائم رہے گی، انہوں نے تسلیم کیا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد موجودہ حکومت کے خلاف کوئی بغاوت سامنے نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی نیوی اور ایئر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کر دی ہے، یہ رجیم چینج ہے۔



