عوام کے جائز حقوق کے لیے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، سید علی نواز شاہ

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرواہ گورچانی میں سابق ایم این اے سید علی نواز شاہ نے شہر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تاجر رہنماؤں اور متحدہ قومی موومنٹ کے مقامی عہدیداران سے ملاقات کی اور شہر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا-اس موقع پر سید علی نواز شاہ نے تاجر رہنماؤں رانا عرفان ظفریاب راجپوت،حاجی خلیل احمد آرائیں،رانا سعید راجپوت غلام قادر سومرو،سید ضمیر الحق بخآری سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے مقامی رہنماؤں راڻا اسحاق راجپوت، طارق یوسف راجپوت،رانا نصیر احمد راجپوت،رانا ناصر راجپوت اور دیگر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہر کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔خصوصی طور پر چند روز قبل ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے بس اسٹاپ کے قریب ایک دکان کو مبینہ طور پر ناجائز تجاوزات قرار دے کر کرین کے ذریعے مسمار کیے جانے کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سید علی نواز شاہ کا کہنا تھا کہ یہ شہر اور اس کے باشندے ان کے اپنے ہیں اور وہ ان کے جائز حقوق کے لیے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ قانونی اور اخلاقی طور پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ کسی کو نشانہ بنا کر اس کا روزگار ختم کرنا ایک غلط عمل ہے۔پورے پاکستان میں تجاوزات موجود ہیں اس لیے غریب محنت کشوں کو روزگار کرنے دیا جائے اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کے پاس اس نوعیت کے اختیارات نہیں ہوتے- بلکہ یہ اختیارات کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے پاس ہوتے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ تاجر رہنما چوہدری اشرف آرائیں، چراغ بلوچ، چوہدری اللہ لوک، راحب میرانی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ بعد ازاں سید علی نواز شاہ نے مختلف مقامات پر جا کر مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button