فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عمان کا خفیہ دورہ،  امریکی حکام سے اہم ملاقات

​مسقط/اسلام آباد: خصوصی رپورٹ

​پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے عمان کے چار گھنٹے طویل انتہائی خفیہ دورے نے عالمی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکی صدر کے قریبی مشیر جیرڈ کشنر اور مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے انتہائی اہم اور خفیہ ملاقات کی، جس کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرانا تھا۔ اس خفیہ مشن کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس ملاقات کے فوراً بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد بھی خاموشی سے پاکستان پہنچا، جہاں انہیں عمان میں ہونے والی بات چیت اور امن فارمولے پر اعتماد میں لیا گیا۔

​انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان اس تنازع کے آغاز سے ہی بیک چینل ڈپلومیسی میں مصروف تھا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست رابطہ کر کے برف پگھلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی اس شٹل ڈپلومیسی کے نتیجے میں اب امریکہ نے 15 نکاتی اور ایران نے 6 نکاتی ایجنڈا پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، جس پر اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں فیصلہ کن مذاکرات متوقع ہیں۔ اگرچہ ایران میں نئی تعیناتیوں اور ہارڈ لائنرز کے اثر و رسوخ کی وجہ سے چیلنجز موجود ہیں، تاہم پاکستان، ترکیہ اور مصر کی مشترکہ کوششوں نے ایک ایسا ون ون (Win-Win) حل تجویز کیا ہے جس نے خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچانے کی امید پیدا کر دی ہے۔ عالمی میڈیا اب پاکستان کے اس خاموش لیکن انتہائی موثر سفارتی کردار کو تسلیم کر رہا ہے جس نے ناممکن کو ممکن بنا دکھایا ہے۔

​مزید تفصیلات کے لیےمعروف تجزیہ کار  معظم فخر کی یہ ویڈیو دیکھیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button