ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا ریونیو افسران سے ملاقات، عوامی مسائل کے حل میں تیزی کی ہدایت

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمڻ )ریونیو افسران عوامی خدمت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدگی اور مزید تیزی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے دربار ہال مکلی میں ضلع کے تمام ریونیو افسران اور عملے سے ملاقات کی –

اس موقع پر انہوں نے  تمام روینیو افسران و عملے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالفطر خوشیوں ، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم  اپنے فرائض کو مزید ذمہ داری اور دیانتداری سے انجام دیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران عوامی خدمت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدگی اور مزید تیزی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری امور میں شفافیت اور بہتری کے لیے ٹیم ورک کو فروغ دیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 ملاقات کے دوران افسران و عملے نے بھی ڈپٹی کمشنر کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button