اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیرکا بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفکیشن پلان پر مکمل عمل درآمد کے لیے ترجیحی، استوار اور برق رفتاری سے ترقیاتی کاموں کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، اس سلسلہ میں انجمن تاجران تحصیل انتظامیہ سے مکمل تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کرے اور باہمی ربط و رابطہ کی پالیسی کے تحت کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر نے تاجران اجرا سے خطاب کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر انجمن تاجران کی قیادت، عہدیداران اور نمائندے بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنرصائمہ نذیر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے، بازاروں میں نظم و ضبط کی بحالی، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات تحصیل انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ باہمی اشتراک سے ہی مثبت اور دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، اس موقع پر تاجران کے وفد نے بازاروں میں تاجران کو درپیش مسائل، تجاوزات، صفائی ستھرائی، ٹریفک کے مسائل اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی، وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری شہر میں نظم و ضبط اور شہر کی بہتری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتی ہے، ا سسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر نے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر شہر کی خوبصورتی، عوامی سہولت اور تجارتی سرگرمیوں کے استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا

مزید خبریں

Back to top button