اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے ناقابلِ برداشت، مسلم ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، لیاقت بلوچ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے ناقابل برداشت ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کو ختم کرنے کی ناکام سازشیں کر رہے ہیں۔ وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسرائیل دنیا پر راج کرنا چاہتا ہے جس سے پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی کے کارکن اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔  دشمن کی سازش کو روکنے کے لیے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین میں جماعت اسلامی کے تحت العباس ہال بدین میں منعقد ہونے والی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت شاہی اخراجات کم کرنے کی بات کرتی ہے، لیکن وزراء کے اخراجات میں کمی نہیں کی۔ میڈیا پر صرف باتیں کرکے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ سندھ کے تعلیمی ادارے خستہ حالی کا شکار چکے ہیں۔ فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں بچے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں تعلیم کی بہترین کے دعوے کرنے والوں نے ہی تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے انہون نے مزید کہا کہ سندھ  میں ڈاکوؤں کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے عوام کی جان اور مال بھی محفوظ نہیں ہے کچے کے ڈاکوؤں عوام کا مسئلہ بن چکے ہیں سندھ حکومت مسائل کے حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سندھ حکومت غریبوں کے بچوں کی بجائے امیروں کے بچوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔سندھ میں غریبوں کے لئے الگ نظام ہے اور امیروں کے لیے الگ نظام ہے سندھ کو چوروں اور لٹیروں کے حوالے کیا گیا ہے سندھ میں تعصب کا جاگیردارانہ نظام رائج ہے۔ غریبوں کو انصاف ملنا بھی خواب بن کر رہ گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کی راہ ہموار کی جائے تاکہ پاکستان کو حقیقی جمہوریت دی جا سکے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری الطاف احمد ملاح عبدالقدوس احمدانی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئر علی مردان شاہ، جنرل سیکرٹری عبدالکر یم بلیدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں

Back to top button