تھرپارکر:23 مارچ کے موقع پر قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی ایچ او ہیلتھ کی سربراہی میں شاندار ریلی

تھرپارکر (رپورٹ ؛ میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیریانی کی ہدایات پر آج قراردادِ پاکستان کے حوالے سے قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈی سی آفس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو تھرپارکر پرتھوی راج اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کی زیر قیادت  ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یومِ کرارداد  پاکستان ہماری قومی شناخت اور عظیم قربانیوں کی علامت ہے، جسے اجاگر کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مثبت سوچ اور جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہوا، اس لیے ہم سب کو عزم کرنا چاہیے کہ اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر تعلیم، صحت اور صفائی کی سہولیات فراہم کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پرتھوی راج  نے مزید کہا کہ بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے دوران ہر شہری زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے ذریعے سرسبز تھر کا خواب حقیقت میں بدلا جا سکے۔ دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہمارا قومی فخر کا دن ہے اور ہمیں پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، جس نے ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ریلی میں ضلع کے مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل ایس ایس پی آفس تھرپارکر میں قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو تھرپارکر پرتھوی راج  نے قومی پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

مزید خبریں

Back to top button