ٹھٹھہ:عاشق حسین زرداری کی قیادت کے میں یومِ دفاع کےموقع پرپاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد

ٹھٹھہ جاوید لطیف میمن )پ پ پ سندہ کے رھنما عاشق حسین زرداری کی جانب سے 23 مارچ یوم دفاع کے موقع پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی
پاکستان پیپلز پارٹی سندہ کے رھنما عاشق علی زرداری، ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمن عبدالحمید پنھور سمیت پیپلز ضلع ٹھٹھہ کے دیگر رھنمائوں کی قیادت میں 23 مارچ یوم دفاع کے حوالے سے ایک ریلی محسن ھائوس ٹھٹھہ سے نکالی گئی۔ریلی مین قومی شاھراہ سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچی
ریلی کے شرکا ھاتھوں میں قومی پرچم تھامے ہوئے پاک فوج سے اظھار یکجھتی کے لئے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے
اس موقع پر رھنمائوں کا کہنا تھا کے ہماری فوج دنیا کی دلیر فوج ہے جو ہر دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے



