تھرپارکر میں خودکشیاں تھم نہ سکیں،ایک دن میں2واقعات

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع تھرپارکر میں خودکشیوں پر قابو نہ پایا جا سکا، ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر دو واقعات پیش آئے ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ جس تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آئے، وہاں کے ایس ایچ او کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے تاکہ خودکشی کے نام پر قتل کے واقعات کو چھپانے کی گنجائش نہ رہے۔

موصولہ معلومات کے مطابق ننگرپارکر کے علاقے ویرواہ کے قریب 35 سالہ گلشیر ولد لال خان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، جس کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ تعلقہ اسپتال سے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

دوسری جانب نئون کوٹ قلعہ کے قریب گینو میگھواڑ نے غربت سے تنگ آ کر مبینہ طور پر خود کو بلیڈ سے چیر کر خودکشی کر لی۔ اطلاع پر پولیس نے حسبِ روایت کارروائی کی۔متوفی اپنے پیچھے چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button