امریکی صدراورخاتونِ اول کی جانب سے امریکی مسلمانوں کو عیدالفطرکی مبارکباد

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورخاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے امریکی مسلمانوں کو عیدالفطرکی مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ عیدالفطرخوشیوں کا تہوارہے جومسلمانوں کوایک ساتھ جوڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطرخاندانی، سماجی اورمذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے، یہ تہوار امریکا میں مذہبی آزادی کے بنیادی اصول کی بھی یاد دہانی کراتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عید منانے والوں کو پرخلوص مبارکباد اوربابرکت عید کی دعا کرتے ہیں۔



