صہیونی فوجیوں نے فلسطینی کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا
🕌

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی سے روکدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق1967کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا اور فلسطینیوں کو نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور نمازیوں کو اندر داخل ہونے سے روکا جس کے باعث سینکڑوں فلسطینیوں کو پرانے شہر کے باہر نماز عید ادا کرنا پڑی۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران سے کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، تاہم فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ یہ ایک خطرناک مثال قائم کر سکتا ہے جس سے مستقبل میں بھی ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
Palestinian worshippers in Jerusalem greeted with GAS BOMBS, CRACKDOWNS while marking EID — the end of Ramadan pic.twitter.com/rTqanMkor4
— RT (@RT_com) March 20, 2026



