امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 4.5 ارب ڈالر مالیت کا جدید دفاعی نظام فروخت کرنیکی منظوری دیدی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کو جدید لانگ رینج ریڈار فراہم کیا جائے گا، دفاعی نظام تقریباً 4.5 ارب ڈالر مالیت کا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ہنگامی بنیادوں پر نئے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نیا جدید ریڈار دور سے آنے والے میزائل اور ڈرون کو نشانے بنا سکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیا ریڈار تھاڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا۔ نیا ریڈار سرحد میں پہنچنے سے پہلے ہی ہی بیلسٹک میزائل تباہ کرسکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  امریکا امارات معاہدے میں 12 جدید سینسر اور کمیونیکیشن سسٹمز بھی شامل  ہیں۔ عرب امارات کو دو کنٹرول سینٹرز بھی دیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق  نئے جدید سسٹم سے عرب امارات فضائی حدود کو ہر سمت سے محفوظ بنا سکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  امریکا امارات معاہدہ خطے میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اہم ہے،امریکا تربیت، تکنیکی مدد اور 5 سال کی سروس بھی فراہم کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button