افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب،وانا میں ڈرون حملے کی حقیقت کھل گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)افغان طالبان کی جانب سے یہ دعویٰ کہ انہوں نے وانا میں پاکستانی فوجی مرکز کو نشانہ بنایا، سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا اور نہ ہی کسی ڈرون کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کے شواہد ملے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان اپنی عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ایسی فرضی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
افغان طالبان کے پاس پاکستان کے خلاف جنگی صلاحیت بالکل نہیں ہے، وہ صرف خودکش حملوں جیسی دہشت گردی کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاک فوج کی سرحدی سکیورٹی مکمل طور پر مضبوط ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔



