چین، چٹان گر نے کے باعث 5 افراد ہلاک

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی کانٹی رونگ شیان میں چٹان گرنے کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ حادثہ پیر کی دوپہر تقریبا 2 بج کر 30 منٹ پر گاں رونگ شیان میں پیش آیا جس سے 5 افراد لاپتہ ہوگئے۔ مقامی حکام نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارکنوں کو جائے وقوع پر بھیجا تھا۔امدادی کارروائی نصف شب کو آخری لاپتہ شخص کی لاش ملنے کے بعد ختم ہوگئی۔چٹان گر نے کی جگہ کے قریب رہائش پذیر دیہاتیوں کو نکال لیا گیا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔



