اوکاڑہ: سالانہ عرس حضرت داؤد بندگیؒ پر زائرین کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے سالانہ عرس حضرت داؤد بندگیؒ، شیر گڑھ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور شہریوں و زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈی پی او اوکاڑہ نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عرس کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوں



