حکومت نے پیٹرول 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر،ڈیزل1روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافےکا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور  پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت بھی  1 روپے 11 پیسے بڑھا دی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button