پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد جہنم واصل

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 3 ایس ایم جیز، پستول، ہینڈ گرنیڈ، میگزین اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی جیب سے افغان شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے، جس کا تعلق کنڑ افغانستان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال 2 موٹرسائیکلیں قبضے میں لےلی گئی ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کےفرار ساتھیوں کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھےکرنےکے لیےکرائم سین یونٹ اور بی ڈی یو کو طلب کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔



