روئی کی قیمت میں 200 روپے فی من کمی، نرخ 18 ہزار 300 روپے پر آگیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، فی من قیمت 200 روپے گھٹنے کے بعد 18 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث مارکیٹ میں قیمتوں میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

احسان الحق کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر متوقع اضافے کے باعث روئی اور کپاس کے بیج کا معیار بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں معیاری پیداوار کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب کپاس کی فصل کی بحالی اور اس شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت نے پاکستان کاٹن بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button