بدین میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، پیر امجد صدیقی کی آئی جی سندھ سے اہم ملاقات

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین میں جرائم بے قابو، دن دہاڑے لوٹ مار، منشیات کی سرعام فروخت کا انکشاف

پیپلز پارٹی رہنما پیر امجد صدیقی کی آئی جی سندھ سے اہم ملاقات، بدین میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش،بدین ضلع میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں اور منشیات کے مبینہ پھیلاؤ پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے سینئر نائب صدر اور سابق رکن سندھ اسمبلی پیر امجد علی صدیقی نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے اہم ملاقات کی ملاقات میں پیر امجد علی صدیقی نے بدین ضلع میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، روزانہ چوری اور ڈکیتی کے واقعات پیش آ رہے ہیں جبکہ اب دن دہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات بھی معمول بنتے جا رہے ہیں، جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے انہوں نے آئی جی سندھ کی توجہ بدین میں منشیات کے مبینہ کاروبار کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ آئس، ہیروئن اور چرس سمیت مختلف اقسام کی منشیات مبینہ طور پر سرعام دستیاب ہیں۔ منشیات کی لعنت نے خصوصاً نوجوان نسل اور غریب خاندانوں کو شدید متاثر کیا ہے اور کئی گھرانے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں

پیر امجد علی صدیقی نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ بدین ضلع میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے، پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بدین ضلع میں امن و امان کی صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدین کو منشیات سمیت دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لیے جلد مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید خبریں

Back to top button