اسلام آباد ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ، فلائٹ آپریشن بلا تعطل جاری ہے، ترجمان پی اےاے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے، فلائٹ آپریشن بلا تعطل جاری ہے، پروازیں معمول کےمطابق چل رہی ہیں۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق عوام غلط خبروں پر توجہ نہ دیں، اسلام آبادکی فضائی حدوداورایئرپورٹ آپریشن معمول کےمطابق برقرارہیں۔

اس سے قبل پی اے اے کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ آپریشن وجوہات کی بنیاد پر فلائٹ آپریشنز میں معمولی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی تاہم اب پروازوں کو بحال کر دیا گیاہے ۔

ترجمان پی اے اے کا کہناتھا کہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں اب معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں، مسافر اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات کیلئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ شام  ساڑھے چھ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں جو کہ تقریبا 8 بجے واپس بحال کیا گیاہے ۔

تمام پروازوں کو مبینہ طور پر لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیاتھا، کچھ پروازیں ٹیک آف کیلئے تیار تھیں اور انہوں نے یہاں سے مدینہ جانا تھا جبکہ مسافروں کی بورڈنگ بھی ہو چکی تھی  لیکن ان کو بھی روک دیا گیاتھا ۔

مزید خبریں

Back to top button