ڈکیتی کی جھوٹی اطلا ع پر ملزم گرفتار

اوکاڑہ(رپورٹوحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈکیتی کی جھوٹی اطلا ع پر ملزم گرفتار،ملزم ذاتی رنجش پر مخالف کو گرفتار کرانا چاہتا تھا تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کو پکار 15پر محمد ریاض ولد محمد عاشق سکنہ چک24فورایل کی کال وصول ہوئی کہ اس کے گھر میں دو ملزمان نے گھس کر ڈکیتی کر لی ہے پولیس جائے وقعہ پر پہنچی تو شواہد کی بنیاد پر کال جھوٹی نکلی پوچھ گیچھ پر پولیس کے علم میں آیا کہ ریا ض اور محمد رضوان ولد خالد حسین سکنہ چک18فورایل کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس کی رنجش پر ملزم ریاض محمد رضوان کو گرفتار کرانا چاہتا تھا پولیس نے محمد ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button