پاکستان کا 248 رکنی دستہ ایشین گیمز کے لیے تیار، 24 کھیلوں میں قسمت آزمائے گا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایشین گیمز جاپان میں پاکستان کا 248 رکنی دستہ شرکت کرے گا جبکہ پاکستان 24 کھیلوں میں حصہ لےگا۔
سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےمطابق پی او اے کی سینئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی کو پاکستان دستے کی چیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے۔ دستے کی تعداد کا تعین پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ دستے میں شامل چورانوے ارکان کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ اٹھائے گا۔باقی اتھلیٹس خود یا فیڈریشنز کی معاونت سے جاپان کا سفر کریں گے۔
ایشین گیمز 19 ستمبر سے ایچی ناگویا میں شیڈول ہیں، مقابلوں کا آغاز 17 ستمبر سے ہوجائے گا، افتتاحی تقریب 19 ستمبر کو ہوگی۔ نیرج چوپڑا کی عدم موجودگی میں جویلین اسٹار ارشد ندیم کے میڈلز جیتنےکے قومی امکانات ہیں۔
پاکستان کو کرکٹ، جوڈو اور شوٹنگ میں بھی میڈلز کی امید ہے۔



