ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،ارشد ندیم گولڈ میڈل کیلئے پُرعزم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

بھارتی حریف نیرج چوپڑا کی عدم موجودگی میں ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

نیرج چوپڑا ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور ایشین گیمز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری کے شہر بداپسٹ میں 11 سے 13 ستمبر تک ہوگی۔ جیولین تھرو فائنل 13 ستمبر کوشیڈول ہے۔

ارشد ندیم ان دنوں جنوبی افریقن کوچ ٹریسس کی زیر نگرانی پوچیفسٹروم میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

یہ وہ ہی کوچ ہیں جن سے ٹریننگ کے بعد ارشد ندیم نےکامن ویلتھ گیمز 2022 اور پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد ارشد ندیم ایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔

کامن ویلتھ گیمز اور سوئٹزر لینڈ میں ارشد ندیم اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے تھے تاہم اس بار وہ  عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بھارتی جیولین اسٹار نیرج چوپڑا کا اضافی پریشر بھی نہیں ہوگا۔

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ہونے والی ایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔

گزشتہ ایشین گیمزمیں فٹنس مسائل کی وجہ سے فائنل سے ایک روز پہلے وہ ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button