ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار کی کوشش؟ لاڑکانہ میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو پولیس اہلکار زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں ہائی کورٹ روڈ پر ایک کار حادثہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر عدالت سے ضمانت رد ہونے کے بعد ملزمان کو ساتھ لے جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ندیم شاہانی اور صابر پھلپوٹو زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق کنٹرول روم پر اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے کار کو روک لیا اور وکیل صدام جونیجو سمیت قتل کیس میں نامزد ملزمان منظور چانڈیو، قربان چانڈیو اور راجہ عرف راجو چانڈیو کو حراست میں لے لیا جبکہ گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق ایک قتل کے مقدمے سے بتایا جا رہا ہے جو تقریبا 15 روز قبل تعلقہ تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا جس میں ملزمان کی سیشن کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کی اطلاع ہے، واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے.

مزید خبریں

Back to top button