لاڑکانہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کٹوتی، دو ملزمان گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ کے علاقے میروخان میں ایف آئی اے لاڑکانہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے کی رقم میں ایک ایک ہزار روپے کٹوتی کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا. ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈوائس ہولڈر ساجد انصاری اور ایجنٹ غلام مصطفی سولنگی شامل ہیں جن کو ایف آئی اے دفتر لاڑکانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے مستحق خواتین کے شناختی کارڈ، ڈوائس، ایک لاکھ روپے نقدی اور دیگر کاغذات برآمد کرلئے گئے ہیں، ایف آئی اے حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرلیا ہے.

مزید خبریں

Back to top button