لاڑکانہ: نجات مہران آپریشن میں بڑی کامیابی، بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں جاری نجات مہران آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے جس میں تھانہ رشید وگن کی حدود کھکھرانی بائی پاس سے بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کے مطابق اشتہاری اور روپوش ڈاکو امیر بخش عرف امیرو کھکھرانی کو دوران آپريشن وفاقی سول انٹیلیجنس ادارے کی معاونت سے گرفتار کیا گیا جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو سفارش کی گئی تھی. ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ ڈاکو امیرو کھکھرانی 23 سے زائد قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں اشتہاری اور روپوش تھا.

مزید خبریں

Back to top button