ڈیپلو کے قریب ماں سے ناراض نوجوان مبینہ طور پر خودکشی کرلی

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو تحصیل کے گاؤں جھرمریو میں 18 سالہ حاکم ولد میوو بھیل نے اپنے گھر کے اندر رسی گردن میں ڈال کر خود کو پھانسی دے کر خودکشی کر لی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مٹھی سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ خودکشی کی وجہ نوجوان کا اپنی ماں سے موبائل فون لینے کے لیے پیسے نہ ملنے پر ناراض ہونا تھا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



