تھرپارکر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،2ملزم گرفتار، چرس، 20 پیکٹ (2200 پاؤچ) سفینہ اور آداب گٹکا برآمد

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی)ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ کی حدود میں انچارج سی آئی ای تھرپارکر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال ولد پھلیو بجیر تعلقہ اسلام کوٹ کو گرفتار کرکے قبضے سے 210 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ پہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ پولیس اسٹیشن وجوٹو کی حدود میں
ایس ایچ او وجوٹو ملزم امان اللہ ولد الھڈنو سمیجو سکنہ مٹھڑیو دل تعلقہ مٹھی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 20 پیکٹ 2200 پاؤچ برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن وجوٹو پہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔



