تھرپارکر :مٹھی میں آگ لگنے سے غریب مزدور کا گھر جل کرراکھ بن گیا،لاکھوں روپے کا نقصان

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)مٹھي شہر کے بائی پاس سے تقریباً دو کلومیٹر فاصلے پر شامداس کالونی کے نزدیک آگ لگنے سے غریب مزدور بھاگچند ولد سروڻ میگھواڑ اصل گاؤں آھو کا گھر جل کر راکھ ہوگیا۔ گھر میں موجود سونا زیورات، فرنیچر، بستروں اور دیگر سامان بھی جل کر خاک ہوگیا۔

فائربریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا گئی۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button