وزیرآباد : رمضان المبارک رحمتوں، ہمدردی اور خیرخواہی کا مہینہ ہے ، صابر حسین بٹ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) جماعت اسلامی وزیرآباد کے ضلعی نائب امیر صابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کاپہلاعشرہ رحمت دوسراعشرہ مغفرت تیسراجہنم سے آزادی کاہے، رمضان المبارک رحمتوں ہمدردی اور خیرخواہی کا مہینہ ہے، یہ مہینہ عبادات توبہ اور طلبِ مغفرت کے وہ قیمتی لمحات ہیں جن کی ہر ساعت غنیمت اور قدرت کا بے بہا قیمتی عطیہ ہے ہر مسلمان زیادہ سے زیادہ وقت اللہ تعالی کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے میں صرف کریں وہ  معروف تعلیم دان و پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے سینئر نائب صدر محمد فاروق مرزا کی جانب سے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر افتخار احمد بٹ،چوہدری مستبشر وڑائچ،اسد خاں،بلال چیمہ،منیب احمد،وسیم شاہد،ارباب احمد،عتیق مہر،جواد ورک اور ثارب بٹ بھی موجود تھے  انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں غریبوں، محتاجوں، کا خیال رکھیں احتساب نفس کے ذریعے اپنے کردار کو جھوٹ، فریب، دھوکہ اور بے ایمانی جیسی کراہتوں سے پاک کر لیا جائے مقدس مہینے کے قیمتی لمحات کو اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنایا جائے یہی رمضان کی روح ہے اور یہی انسان کی فلاح کا سبب بھی۔

مزید خبریں

Back to top button