وزیرآباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی، تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو بنک سے رقم لے کے آنیوالے سے 10 لاکھ چھین کر فرار،پولیس خاموش تماشائی،عوامی سماجی حلقوں کا شدید احتجاج،سی پی او گوجرانولہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ علی پور چٹھہ کا رہائشی محمد طیب جوکہ نواحی کوٹ دہاڑ میں واقع حسن رائس ملز میں بطور منشی کام کرتا ہے تقریبا 10 بجے دن نجی بنک نزد چوک امیر حمزہ سے 10 لاکھ روپے کیش لے کے نکلا اور جونہی نہر لوئر چناب کے قریب پہنچا تو پیچھے سے 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اسے رکنے کا اشارہ کرتے ہی ٹانگ مار کر اسے نیچے گرا دیا اور اونچی آواز میں خوف وہراس پھیلاتے ہوئے رقم والا پیکٹ چھین کر واپس شہر کی جانب فرار ہوگئے۔مین جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے شہر کی حدود میں ہونیوالی سرعام روڈ ڈکیتی سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے پر پولیس نے پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔علی پور چٹھہ میں سی سی ڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں اور چوروں وڈکیتوں کے خلاف کاروائیوں کے باوجود دیدہ دلیری سے ڈکیتی کی واردات لمحہ فکریہ ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے سی پی او گوجرانولہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button