امریکا ایران کے خلاف اپنی گراؤنڈ فورسز استعمال کرنے کی غلطی کبھی نہیں کرے گا، بیرسٹر عثمان احمد چیمہ

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)امریکا ایران کے خلاف اپنی گراؤنڈ فورسز استعمال کرنے کی غلطی کبھی نہیں کرے گا کیونکہ ایران داخل ہونا اس کے لیے ایسی دلدل ہے جو امریکی فورسز کے لیے موت کا قبرستان ثابت ہو سکتا ہے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکامی کے باوجود امریکی پالیسی ساز ادارے ایران کیخلاف جنگ کو طول دینے کیخلاف ھیں ایرانی ڈٹ کر دفاع کرتے رھے تو جنگ کا یہ مرحلہ آٹھ دس روز سے زیادہ نکالتا نظر نہیں آتا ان خیالات کا اظہار نوجوان قیادت حلقہ این اے 66 وزیرآباد بیرسٹر عثمان احمد چیمہ نے رانا خورشید احمد خاں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسکے اشارے ملنا شروع ھوچکے ھیں ایرانی حکومت سے ناراض گروپوں کو رجیم چینج کیلئے استعمال کرنے میں ناکامی ایرانی قیادت کی وسیع پیمانے پر شھادتوں کے باوجود متبادل قیادت کے سامنے آ جانے ایرانی قوم کے عظیم الشان اتحاد کے مظاھرے ایرانی افواج کی بھرپور مزاحمت ایران کی جانب سے میزائل اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال آبنائے ھُرمز کی بندش اور اپنے عرب اتحادیوں کو تحفظ فراھم نہ کر سکنے کے باعث امریکی حکومت شدید دباؤ کا شکار ھے صیہونی لابی مگر اسرائیلی مفادت کیلئے امریکہ کو ایران کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے تک جنگ میں الجھائے رکھنا چاہتی ہے یہ جنگی فارمولا ایران کے خلاف صیہونیت کے لیے زہر قاتل میں تبدیل ہو چکا اس موقع پر محمد نواز چٹھہ چوہدری محمد احسان چٹھہ محمد اسلم اور دیگر ہارڈ ورکرز موجود تھے۔



