کے پی کے میں سر عام گھومتے دہشت گرد اور کابل میں پاکستانی وفد کی خفیہ انٹری

​اسلام آباد/کابل (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان میں جاری آپریشن ’غضبِ لحق‘ نے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، تاہم خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے مسلح دہشت گردوں کی سرعام گھومنے کی ویڈیو نے سیکیورٹی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہ ویڈیو سہیل آفریدی کے آبائی علاقے میں بنائی گئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کے پی کے حکومت نہ صرف ان بزدل عناصر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے بلکہ دہشت گردوں کو سہولت کاری بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

​دوسری جانب، ایک انتہائی حیران کن ڈیویلپمنٹ میں پاکستان کا ایک چار رکنی اعلیٰ سطح کا وفد، جس میں مولانا فضل الرحمن خلیل اور عبداللہ شاہ مظہر جیسی اہم شخصیات شامل ہیں، اس وقت کابل میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ وفد چین، ترکیہ اور سعودی عرب کی خصوصی ثالثی کے بعد بیک ڈور ڈپلومیسی کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ سیز فائر اور سیکورٹی ضمانتوں پر بات چیت کی جا سکے۔ ان شخصیات کے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ دیرینہ مراسم ہیں۔

​مزید سنسنی خیز تفصیلات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button