تھرپارکر میں ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کی تیاریوں کے لیے پیپلز پارٹی کا اجلاس

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں پیپلز پارٹی ضلع تھرپارکر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ضلع کونسل ہال مٹھی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی ضلع تھرپارکر کے صدر ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو اور جنرل سیکریٹری سشیل کمار ملاّنی نے کی۔ اجلاس میں برسی کی تقریبات کے انتظامات اور پارٹی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر پونجومل بھیل، میونسپل چیئرمین ڈاکٹر منوج کمار ملاّنی، ٹاؤن چیئرمین مرتضیٰ بجیر، نائب صدر عمر لنڈ، الم دین سمیجو، اصغر ہالیپوٽو، رسول بخش راہمون، لیڈیز ونگ کی جنرل سیکریٹری ادی کملا بھیل، لیڈیز ونگ صدر سمترا منجیاڻي، منارٹی ونگ صدر کنور امر، کلچر ونگ صدر ناشاد رضوان سمیت دیگر ضلعی و تعلقہ عہدیداران، یوسی چیئرمین، کونسلرز اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button