تھرپارکر: کلوئی میں نامعلوم چوروں کی دکان میں چوری، شہری اتحاد کی کال پر شٹر بند ہڑتال

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)کلوئی کے وسطی شہر میں رات دیر گئے نامعلوم چوروں کی جانب سے ایک دکان میں چوری کے واقعے کے خلاف شہری اتحاد کی کال پر شٹر بند ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شہری اتحاد کلوئی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں فوری طور پر سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں اور رات کے وقت پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے۔

شہری اتحاد کے رہنماؤں راکیش مورانی، حاکم نہڑیو، اشوک کمار اور کاٹائو لوہانو نے کہا کہ ہم نے شہر میں گشت بڑھانے اور سیکیورٹی بہتر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ آخرکار رات دیر گئے چوروں نے سیٹھ اشوک کی دکان سے چوری کر لی۔

مزید خبریں

Back to top button