لاڑکانہ :شہدادکوٹ میں مسلح ڈاکو بینظیر انکم سپورٹ ڈیوائس مالک سے 20 لاکھ روپے لوٹ کرفرار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ کے تھانہ اے سیکشن کی حدود درگاہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، مسلح 4 ڈاکوؤں نے بینظیر انکم سپورٹ ڈیوائس مالک سے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے اور بآسانی فرار ہوگئے. متاثرہ شخص اسلم بروہی نے فوری طور پر تھانہ اے سیکشن میں پہنچ کر ڈکیتی واقعے کی رپورٹ درج کرائی. متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے پولیس تحفظ فراہم کرے اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان فوری طور پر گرفتار کیے جائیں. پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.



