صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا اوکاڑہ میں یوم حضرت علی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)صوبائی وزیر ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس۔

ضلع اوکاڑہ میں منعقدہ اجلاس میں پی ڈی پی پروگرام کے تحت واسا، صاف پانی اتھارٹی، فاٹا اور یوم علی کے موقع پر امن و امان کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ایم پی اے میاں محمد منیر، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، اہل تشیع کے نمائندوں سمیت دیگر محکموں کے حکام بھی موجود تھے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی یوم حضرت علی کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزیرنےیوم حضرت علی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہا موجودہ حالات کے تناظر میں یوم حضرت علی پر خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا باہمی کوارڈینیشن کو فروغ دیتے ہوئے تمام معاملات احسن انداز میں سرانجام دیئےجائیں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی پی ڈی پی کے تحت انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں پر بریفنگ دی

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پی ایچ ای بلال یاسین نے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک، 1/4 ایل واٹر ڈسپوزل اسٹیشن اور اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت تعمیر ہونے والےگھروں کا بھی وزٹ کیاڈپٹی ڈائریکٹر صاف پانی اتھارٹی ساہیوال،ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا نے فنکشنل فلٹریشن پلانٹس اور اپنی چھت اپنا گھر سکیم بارے آگاہ کیاسیکیورٹی اداروں نے بھارت اور افغانستان کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں ہیں وزیر ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے بتایاوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محرم الحرام کے موقع پر مثالی اقدامات کی مثال نہیں ملتی بیوٹیفکیشن پلان خوب صورت پنجاب کا عکاس ہے۔نکاسی آب کےلیے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کو قبل از وقت تیار کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔تمام فلٹریشن پلانٹس مکمل فنکشنل رکھتے ہوئے عوام کو صاف پانی کی فراہمی تسلسل سے جاری رکھی جائے۔ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت کامیاب امیدواروں کو جلد از جلد گھر فراہم کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button