اوکاڑہ: پاک فوج کے حق میں بھرپور ریلی، شہریوں اور عہدیداروں نے شرکت کی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوکاڑہ میں ریلی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایم پی اے میاں محمد منیر نے ریلی کی قیادت کی ریلی میں ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر سمیت دیگر محکموں کے افسران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی میں شریک لوگوں نےافواج پاکستان کے حق میں پلے کارڈز اور سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھےشرکاء نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائےریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر ٹینک چوک پر اختتام پذیر ہوئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع، استحکام اور بقاء کا ستون ہیں ریاست کے لیے اس کی سرحدوں کی حفاظت سب سے اولین ترجیح ہوتی ہے پاکستان کے تناظر میں ملکی تحفظ کی یہ ذمہ داری پاک فوج بخوبی سر انجام دے رہی ہےہماری مسلح افواج ہمارے ملک کا فخر ہیں پاک افواج برفانی چوٹیوں سے لے کر تپتے صحراؤں تک ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میاں منیر نے کہا آج ہم جس امن کی فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ ان جوانوں کے خون کا مرہونِ منت ہے مسلح افواج نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ قوم کے اعتماد اور سالمیت کی علامت بھی ہیں آپریشن کے تحت فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اس آپریشن میں متعدد فوجی افسروں اور جوانوں نے بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں آئیے ہم سب ملکر ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں قوم کا ہر فرد اپنی افواج سے محبت کرتا ہے ہر پاکستانی انکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔



