سرپرستِ اعلیٰ فخرہ شاہ کی ہدایت پر دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)سرپرستِ اعلیٰ فخرہ شاہ کی ہدایت پر دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

میرپورخاص میں دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مستحق اور نادار افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ یہ فلاحی سرگرمی تنظیم کے چیئرمین و سرپرستِ اعلیٰ فخرہ شاہ کی ہدایت پر جاری ہے، جس کا مقصد ماہِ رمضان میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔

راشن تقسیم کی تقریب دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن کے دفتر، جو فیضانِ اولیاء کے عقب میں واقع ہے، میں منعقد ہوئی جہاں بڑی تعداد میں مستحق خاندانوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل راشن فراہم کیا گیا۔

اس موقع پر تنظیم کے صدر ملک محمود حسین صابری نے خصوصی شرکت کی اور راشن کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے لیے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن کا مقصد معاشرے کے مستحق اور نادار افراد کی خدمت کرنا ہے اور خصوصاً ماہِ رمضان میں ضرورت مند خاندانوں تک راشن پہنچانا ایک اہم فلاحی خدمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین و سرپرستِ اعلیٰ فخرہ شاہ کی رہنمائی میں تنظیم فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے رہی ہے اور مستحق افراد کی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button