ٹرمپ کا مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور نئے سپریم لیڈر نامزدگی پر تبصرے سے گریز

جنگ ختم کرنےکا فیصلہ وہ نیتن یاہو کے ساتھ اتفاق رائے سے کریں گے،امریکی صدر

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ انٹرویو میں مجبتیٰ خامنہ ای کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر نامزدگی پر تبصرے سے گریز کیا۔

 اسرائیلی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ  دیکھیں گے کیا ہوتا ہے، جنگ ختم کرنےکا فیصلہ وہ نیتن یاہو کے ساتھ اتفاق رائے سے کریں گے، ان کی نیتن یاہو سے بات ہوئی ہے، فیصلہ درست وقت پر کریں گے۔

جنگ ختم کرنےکا فیصلہ وہ نیتن یاہو کے ساتھ اتفاق رائے سے کریں گے،امریکی صدر

دوسری جانب  ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزے گراہم نے مجتبیٰ خامنہ ای کو دھمکی دی اور کہا ان کا انجام بھی وہی ہوگا جو والد کا ہوا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔

ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے اور ایرانی عوام سے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایرانی مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کبھی کسی سرکاری عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا اور نہ ہی وہ عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے، تاہم وہ کئی دہائیوں سے سپریم لیڈر کے قریبی حلقے میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے رہے ہیں اور ان کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بھی گہرے تعلقات بتائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button