ٹرمپ کا ایران سےایٹمی مواد چھیننے کا منصوبہ : جنگ میں روس کی "چاندی”

اسلام آباد/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں ایک سنسنی خیز موڑ آگیا ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کی سرزمین پر اپنی ‘اسپیشل فورسز’ اتارنے کے خفیہ منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کے مطابق اس انتہائی خطرناک مشن کا مقصد ایران کے پاس موجود 450 کلوگرام سے زائد ‘افزودہ یورینیم’ پر قبضہ کرنا یا اسے ضائع کرنا ہے تاکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ فضائی حملوں سے اس مواد تک پہنچنا ناممکن ہے کیونکہ ایران نے اسے پہاڑوں کی سینکڑوں میٹر گہرائی میں محفوظ کر رکھا ہے۔ دوسری جانب، ایک حیران کن انکشاف یہ سامنے آیا ہے کہ اس جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ روس اٹھا رہا ہے۔ ابنائے ہرمز کی بندش کے باعث دنیا کو تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی اب روسی توانائی کی طرف دیکھ رہی ہے، یوں روس اس بحران میں اربوں ڈالر کما کر اپنی معیشت مضبوط کر رہا ہے۔ پاکستان کے سیاسی منظر نامے اور جنگ کے علاقائی اثرات پر مزید گہرائی سے تجزیہ جاننے کے لیے سینئر صحافی امداد سومرو کا یہ وی لاگ دیکھئے:




