روس کا کھلے عام ایران کا ساتھ دینے کا اعلان: مشرقِ وسطیٰ میں ‘پانی کی جنگ’ شروع

لندن/ماسکو(جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ ایک انتہائی ہولناک اور غیر انسانی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں روس نے باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ وہ اس تنازع میں ‘نیوٹرل’ نہیں رہے گا، جس کا واضح مطلب ایران کی کھلی حمایت ہے۔ برطانیہ میں روسی سفیر اندرے کیلن کے اس بیان نے عالمی سیاست میں کھلبلی مچا دی ہے، جبکہ ماہرین اسے تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔ عسکری میدان میں صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب امریکہ نے ایرانی جزیرے کیش (Kish) پر حملہ کر کے پینے کے پانی کا پلانٹ تباہ کر دیا، جس سے 30 دیہاتوں کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ اس کے جواب میں ایران نے بحرین میں موجود اسٹریٹجک واٹر پلانٹ پر جوابی حملہ کر کے اسے ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر یہ ‘پانی کی جنگ’ نہ رکی تو خطے کی 30 کروڑ آبادی پیاس سے مر سکتی ہے۔ ادھر اسرائیل نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اب تک 1900 سے زائد افراد ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ اس لرزہ خیز صورتحال اور روس کے اگلے ممکنہ اقدامات کی مکمل تفصیلات کے لیے سینئر صحافی گوہر بٹ کا یہ اہم وی لاگ دیکھئے:




