کارپٹ بمبنگ مہلک ترین طیارے روانہ :امریکہ کا ایران کے خلاف ‘آخری معرکے’ کا آغاز!

واشنگٹن/تہران(جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ انتہائی خطرناک رخ اختیار کر گئی ہے جہاں امریکہ نے ایران کے خلاف ‘کارپٹ بمبنگ’ کے لیے اپنے مہلک ترین بی 52 طیارے لانچ کر دیے ہیں، جس کے بعد خطے میں بڑے پیمانے پر انسانی و عسکری تباہی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایران کی آٹھ بڑی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا ہے تاکہ تہران کی معاشی کمر توڑی جا سکے، جبکہ جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں امریکی بحری اڈے پر حملے اور 200 امریکی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس تصادم نے پاکستان کے لیے بھی شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں کیونکہ خلیجی ممالک کی سرزمین کا استعمال اور ایران کی جوابی کارروائیاں خطے کے دفاعی توازن کو بگاڑ رہی ہیں۔ دوسری جانب ایران میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب بھی مکمل کر لیا گیا ہے جسے فی الحال سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کی سنگینی، امریکی دفاعی حکمتِ عملی اور پسِ پردہ حقائق کی مزید تفصیلات کے لیے دیکھئے سینئر صحافی عمران شفقت کا یہ وی لاگ:




