علی ظفرکانعتیہ کلام”سوہنا نبیؐ”ریلیز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے حضور نبی اکرم ﷺ کی مدح میں نئی نعت "سوہنا نبی” جاری کردی۔علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نعت کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تخلیق ایسے وقت میں پیش کی جا رہی ہے جب دنیا پہلے سے زیادہ شور، سختی اور تقسیم کا شکار نظر آتی ہے اور لوگ اب بھی روشنی، رحمت اور ہمدردی کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "سوہنا نبی” محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کی محبت اور یاد میں پیش کی گئی ایک عاجزانہ نعت ہے۔ ان کے بقول نبی کریم ﷺ کی زندگی اور پیغام نے تاریکی میں ڈوبی دنیا کو روشنی دی اور آج بھی آپ ﷺ کی تعلیمات انسانیت کو وقار، رحم دلی اور باہمی احترام کے ساتھ جینے کا درس دیتی ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button