محسن نقوی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے ایران روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ ہوگئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنے دورہ ایران کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات پر ایرانی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔
ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اس سے قبل بھی ایران کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔



