سونا اورراحت فتح علی خان دونوں جنگ کی زد میں آ گئے!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹس کے مطابق، ایران نے بحرین میں واقع ایک اہم امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنا کر اسے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ تجزیہ نگار گوہر بٹ کے مطابق، یہ حملہ بحرین کے علاقے ‘جفر’ (Juffair) میں کیا گیا، جس کا مقصد اس امریکی کارروائی کا جواب دینا تھا جس کے نتیجے میں ایرانی دیہاتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ تب تک کسی ہمسایہ ملک پر حملہ نہیں کرے گا جب تک اس کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اشتعال انگیز بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے "ہزاروں سال میں پہلی بار سرنڈر کیا ہے” اور وہ اب معافیاں مانگ رہا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران پر ایک بہت بڑے اور خوفناک حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جو جلد کیا جائے گا۔ ادھر متحدہ عرب امارات (UAE) نے جنگ کے آغاز سے اب تک کا ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق ایران نے ان پر 221 میزائل اور 1300 سے زائد ڈرونز داغے ہیں۔ جنگ کے باعث دبئی کی سونے کی مارکیٹ کریش کر گئی ہے اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہاں تک کہ مشہور گلوکار راحت فتح علی خان بھی وہاں پھنسے ہوئے بتائے جاتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے گوہر بٹ کا یہ وی لاگ دیکھئے:




