اوکاڑہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پٹرول پمپ مالکان کا اجلاس، پٹرول کی دستیابی اور سپلائی کے امور کا جائزہ لیا گیا

اوکاڑہ (رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد سلیم چشتی کی زیر صدارت پٹرول پمپ مالکان کا اجلاس، اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور سپلائی کے امور کا جائزہ لیا گیا،  اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی اور پٹرول پمپ مالکان و منتظمین نے شرکت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد سلیم چشتی نے ہدایت کی کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی پمپ پر مصنوعی قلت پیدا نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی پٹرول پمپ پر ذخیرہ اندوزی یا سپلائی میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالنے کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی پالیسی کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کریں اور پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں

مزید خبریں

Back to top button